کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نےکہا ہے کہ عمران خان اور ان کے رفیق کار منفی پروپیگنڈے سے حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان غلط بیانی سے کام لے کر ڈیفالٹ کا تاثر اُبھار رہے ہیں اور وہ ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔
خورشید شاہ نے کہا سابق وزیراعظم اور ان سے وابستہ قریبی افراد کے معاملات جلد نمٹانے کی ضرورت ہے تاکہ سیاست اور انصاف کو مزید دھندلا ہونے سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا اصل انقلاب انصاف اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے اور پیپلز پارٹی نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنے آپ کو قانون اور انصاف کے سامنے پیش کیا اور کبھی فرار کا راستہ اختیار نہیں کیا۔
