Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیویز نے 309 زنز کا مجموعہ جوڑ لیا ، اوپنر کانوے کی سنچری | زرائع نیوز

کیویز نے 309 زنز کا مجموعہ جوڑ لیا ، اوپنر کانوے کی سنچری

کراچی: نیوزی لینڈ نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز اسکور لئے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے سیشن میں کیویز اوپنر چھائے رہے، ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے پہلی وکٹ پر 134 رنز کی شراکت قائم کی۔ کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔

دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے 156 گیندوں پر اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کی تاہم وہ چائے کے وقفے کے بعد 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

اس اہم موڑ پر پاکستانی بولر خصوصاً آغا سلمان نے عمدہ بولنگ کی اور مزید چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ہینری نکولس 26 رنز بناکر سلمان اور سرفراز گٹھ جوڑ کا شکار ہوگئے جبکہ مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے، انہیں ابرار احمد نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ آغا سلمان نے 55 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 44 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کامیابی سمیٹی۔

سرفراز نے وکٹوں کے پیچھے تین شکار کئے۔ آج ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ہے۔