شگفتہ اعجاز نے ایوارڈز دینے کے معیار پر سوالات اٹھا دیے

لاہور:سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ آج کل ایوارڈز دینے کےلئے جو معیار مقرر کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے صرف تقریب میں آنے کی یقین دہانی کرانی ہے ، جو لوگ یہ ایوارڈ وصول کرتے ہیں انہیں کس طرح اطمینان ہوتا ہے مجھے اس پر بھی حیرانی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایوارڈز کسی کے کام کومد نظر رکھتے ہوئے دئیے جاتے ہیں بلکہ میرے نزدیک ایوارڈ دینے کا یہ مقرر کیا گیا ہے کہ آپ نے یقین دہانی کرانی ہے کہ آپ نے تقریب میں آنا ہے اور اپنا ایوارڈ وصول کرنا ہے ۔

ان کاکہنا تھاکہ میرے خیال میں کام کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ دینے کی تقریبات نہ ہونے سے مقابلے کا رجحان ختم ہو رہا ہے ۔