کراچی : اداکارہ و ماڈل مومل شیخ نے اپنے پھوپھا، اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے بارے میں دیے گئے بیان پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ان کا ذاتی نظریہ ہے یا ہو سکتا ہےکہ جب وہ اس انٹرویو کے لیے آ رہے تھے تو اُنہوں نے ایسی کسی چیز کا مشاہدہ کیا ہو اور شو میں اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ جب ہم لوگ کسی ٹاک شو میں جاتے ہیں تو ہمیشہ اسکرپٹ کے مطابق بات نہیں کرتے بلکہ جو کچھ ہمارے دل و دماغ میں ہوتا ہے وہ بیان کر دیتے ہیں۔
