کراچی: کراچی میں پولیس اور ڈاکوئون کے درمیان مختلف مبینہ مقابلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتارکرلیےگئے۔
کراچی پولیس کےمطابق اتحادٹائون گلشن غازی میں پولیس اور ڈاکوئوں کےدرمیان مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے،ملزمان کےقبضےسےاسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاجبکہ پولیس نےدعویٰ کیا ہےکہ ملزمان 200 سےزائدڈکیتی کی وارداتیں کرچکے ہیں ۔
ایک اورکارروائی میں شاہ فیصل کالونی پونے 05 نمبرامام بارگاہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔ کراچی پولیس نے شاہ لطیف عظیم ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ پولیس نےملزمان کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
