کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کو کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
وفاقی حکومت سےعلیحدگی کی دھمکی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول کو فون کرکے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ایم کیو ایم سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
رات گئے ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی جس کے بعد ایم کیو ایم نے آج ( ہفتے) کو کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی کالونی میں ہونے والا جنرل ورکرز اجلاس ملتوی کردیا۔
