Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
منسوخ شدہ پرائز بانڈز نقد کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع | زرائع نیوز

منسوخ شدہ پرائز بانڈز نقد کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ساڑھے 7 ہزار روپے، 15 ہزار روپے، 25 ہزار روپے اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ کرنے یا کیش کرانے کا عوام کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کے لیے آخری تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی۔اعلامیے کے مطابق اس سے قبل حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم لوگوں کی اکثریت مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل یا کیش نہیں کرا سکی جس کی وجہ سے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے مذکورہ پرائز بانڈز رکھنے والوں کو ظاہری مالیت پر نقد کرانے، ان بانڈز کی 25 ہزار روپے یا 40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی، انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنے کے آپشنز دیے گئے ہیں۔ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023ء تک کیا جا سکتا ہے۔