Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں اسٹریٹ لائبریوں کافروغ ضروری ہے،ایڈمنسٹری | زرائع نیوز

کراچی میں اسٹریٹ لائبریوں کافروغ ضروری ہے،ایڈمنسٹری

کراچی: ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ لائبریوں کاقیام اور ان کا فروغ ضروری ہے کیونکہ دنیا بھر میں ہر طرح کی سہولیات کو لوگوں کی رسائی تک ممکن بنایاجارہا ہے تاکہ وہ ان سہولیات سےزیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں، حیدری مارکیٹ میں واقع اسٹریٹ لائبریری کو فعال کیا جائے گا اور لائبریری میں نئی کتابوں کااضافہ بھی کیاجائے گا۔

یہ بات انہوں نے لیاقت آباد ،حیدری آل تاجر اتحاد اور پاکستان کونسل آف لائبریریز کےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،جنہوں نے ایڈمنسٹریٹرکراچی سے ان کےدفتر میں ملاقات کی، وفد میں چیف کوآرڈینیٹر لائبریریزسلطان خلیل، سعید احمد، اکرم علی، ڈاکٹر شبیر قریشی، فراز ،علی شاہ ودیگرشامل تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نےکہا کہ اسٹریٹ لائبریری کےقیام سے لوگوں کومطالعہ کی سہولت حاصل ہوگی ،مختلف علاقوں میں جو لائبریریاں واقع ان تک پہنچنےکے لئےکراچی میں ٹریفک کے شدید دبائو کے باعث سفر میں جو وقت ضائع ہوتا ہے اس کی بھی بچت ہوگی اور وہ وقت بھی مطالعہ کے لئےصرف کیاجاسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ لائبریریاں علم و حکمت اور تہذیب و ثقافت کا خزانہ ہیں اوردنیاکاماضی ،حال اور مستقبل لائبریریوں میں محفوظ کتابوں میں پنہاں ہے،ترقی یافتہ ممالک میں تمام ترترقی کے باوجودکتاب سے اپناناطہ نہیں توڑا اور آج بھی یورپی اور دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں لوگ کتابیں پڑھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ زندہ قومیں اپنےماضی سے سبق حاصل کرنےاپنےحال کو بہتربنانےاورمستقبل کی منصوبہ بندی کے لئےاہل علم و دانش کی تحریرکردہ کتابوں میں استفادہ کرتی ہیں۔