Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رواں سال آٹوپارٹس کی برآمدات میں22.65 فیصداضافہ | زرائع نیوز

رواں سال آٹوپارٹس کی برآمدات میں22.65 فیصداضافہ

اسلام آباد: ملک سے آٹوپارٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالےسے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا نومبر 2022آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو11.43 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.65 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آٹو پارٹس کی برآمدات سے ملک کو9.32 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں آٹو پارٹس کی برآمدات کاحجم 2.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 2.21 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 1.80 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2022میں آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو25.02 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔