لندن : مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے چار سال میں عوام اور ملک کا برا حال ہوگیا, ہم مل کر ملک کوپی ٹی آئی دور میں پیدا کی گئی مشکلات سے نکالیں گے
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور اقتدارکا موازنہ کریں کہ لوگ کس طرح بدحال ہوگئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کس نے ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا؟ نہ کسی کی شکل اور نہ نام چھپا ہوا ہے، سب جانتے ہیں۔
