Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
5 ارب روپے سے زائد کے مضاربہ اسکینڈل میں گرفتار ملزم کی ضمانت | زرائع نیوز

5 ارب روپے سے زائد کے مضاربہ اسکینڈل میں گرفتار ملزم کی ضمانت

کراچی: 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے، ملزم پر بطور ایجنٹ عوام سے 15 کروڑ ہتھیانے کا الزام ہے۔

عدالت نے ملزم عبدالناصر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کی دستاویزات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ملزم عبدالناصر پر قاری شفیق کے ایجنٹ کی حیثیت سے 15 کروڑعوام سے لینے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا تھا کہ ملزم 6 سال سے مفرور تھا، ملزم نےعوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، اس کے اکائونٹ سے کوئی رقم نہیں ملی۔

وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکزی ملزموں کا ملازم تھا، ان کے جرم کی سزا اسے نہیں دی جاسکتی، جن ملزموں کے اکائونٹس میں اربوں روپے آئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔