Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار آج زمین کے قریب ترین آجائے گا | زرائع نیوز

نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار آج زمین کے قریب ترین آجائے گا

کراچی : نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار ہفتہ کو زمین کے قریب ترین آئے گا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ 21جنوری 2023 کو نیا چاند زمین سے 356,568 کلومیٹر دور ہوگا۔

یہ سال 1030 کے بعد سے زمین کے قریب ترین آئے گا جسے 22 جنوری 2022 بروز اتوار جنوب مغرب میں غروب آفتاب کے بعد بہترین طور پر دیکھا جائے گا۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق نئے چاند کو آخری بار زمین سے اتنا قریب 3 دسمبر 1030 کو دیکھا گیا تھا اور اگلا نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنا قریب آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق چاند زمین کے گرد یکساں دائرے میں نہیں گھوم رہا ،چاند کا مدار بیضوی ہے اس لیے چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ ہر ماہ بتدریج تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

چاند کے مدار میں وہ نقطہ جہاں چاند زمین کے سب سے قریب آتا ہے اسے پیریجی کہتے ہیں جبکہ سب سے دور نقطہ کو اپوجی کہتے ہیں۔