کراچی: اسلامیہ کالج کے کمپاؤنڈ کو رینٹ کنٹرولر نے تحویل میں لے لیا،کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔
اسلامیہ کالج کمپاؤنڈ کا کیس کرایہ دینے میں تاخیرسے شروع ہوا تھا،اسکے بعد یہ زمین لینڈ مافیا کے ریڈارمیں آگئی ۔
محکمہ تعلیم کی کالی بھیڑیوں کی مدد سے لینڈ مافیا اربوں روپے کی زمین ہتھیانے میں بالآخرکامیاب ہوگئی۔
