نیویارک: سرچ انجن چیٹ بوٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا،گوگل کے مستقبل کو خطرات لاحق ہوگئے۔گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آرٹی فیشل (اے آئی)ٹیکنالوجی سے لیس ایک چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی اس کے لیے خطرہ بنتا جارہا ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران اس چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
اس کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو سرچ بزنس کے لیے ایک خطرے کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
