Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دہشتگردوں کی معاونت : متحدہ لندن کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد | زرائع نیوز

دہشتگردوں کی معاونت : متحدہ لندن کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ لندن کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ ملزمان کی جانب سے ایسے شواہد نہیں دیے گئے جن کی بنیاد پر ضمانت دی جا سکے۔سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں سراج، عبد الجبار اور عادل کے کیس کا فیصلہ کرے۔