کراچی : سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ جھوٹا کیس انجام کو پہنچ گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، میرا ایک سال باقی ہے چاہتا ہوں شہرکی خدمت کروں۔راؤ انوار نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے لوگوں کو ظالموں سےنجات دلائی۔
ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا، جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے۔
راؤ انوار نے کہا کہ جسے گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں تھا، جو مارا گیا، اس کا نام نسیم اللہ تھا، سارے ظالموں سے اس شہر کو نجات دلائی ہے، جب تک سانس ہے تب تک لڑوں گا۔
