Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجلی بندش کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو بھی سروسز فراہمی میں مشکلات | زرائع نیوز

بجلی بندش کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو بھی سروسز فراہمی میں مشکلات

کراچی: ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں نیٹ ورک فیل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جا رہی ہیں تاہم نیٹ ورک طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نہیں چل سکتا۔

نیٹ ورک چلانے کے لیے جنریٹرزکو ایندھن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی عدم فراہم سے صارفین کو ڈیجیٹل والٹ اور رقوم کی ڈیجیٹل ذرائع سے منتقلی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔