Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ حکومت کا یکم فروری سے خواتین کے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلا ن | زرائع نیوز

سندھ حکومت کا یکم فروری سے خواتین کے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلا ن

کراچی : سندھ حکومت خصوصی طور پر خواتین کیلئے کراچی میں یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کر رہی ہے جس میں مرد مسافروں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یہ نیا اضافہ کہا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس پہلے مرحلے میں کراچی کے دو روٹس پر چلائی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر ایک روٹ ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ سے میری ویدر ٹاور تک چلائی جا رہی ہے جبکہ دوسرا روٹ میری ویدر ٹاور سے صدر کے راستے ضلع سینٹرل تک جائے گا جو بعد میں چلایا جائے گا۔

پنک بس سروس خواتین کے لئے مخصوص پاکستان کی پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ہوگی۔پنک بس سروس کیلئے ابتدائی مرحلے میں 8 بسیں حاصل کی گئی ہیں۔ پہلا روٹ کامیاب ہونے کی صورت میں دوسرے روٹ کے لئے بسیں تیار کی جائیں گیں۔

پنک بس سروس کا کرایہ 50 روہے ہوگا۔ پنک بس سروس کا آغاز یکم فروری سےکیاجائےگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پنک بس سروس کے لیے بسوں کی خریداری کرلی ہے۔ یہ بس کراچی پہنچ چکی ہیں اور سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔