کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کی سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کے ملازمین کی مستقل نہ کرنے اورعدالتی احکامات کے باوجود لارمس پروجیکٹ کے ملازمین کو ریگولرائز نا کرنے کے خلاف توہین عدالت کی دائردرخواست پر چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت، سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
عدالت نے فریقین سے 21 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 1 سے 16 گریڈ کے 150 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہاعدالت نے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈووکیٹ اسداللہ بلو وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر چیف سیکریٹری سندھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام شروع کیا تھا ،کمپیوٹرائزیشن کیلئے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا ۔
