Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اورنگی میں سرچ، کومبنگ آپریشن، 64 مشتبہ افراد زیر حراست | زرائع نیوز

اورنگی میں سرچ، کومبنگ آپریشن، 64 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی: سندھ سندھ اور پولیس کا کنواری کالونی، کئی پہاڑی اورنگی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن، سیکٹر کمانڈر، ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ کی قیادت میں آپریشن کیا گیا۔

دوران تلاشی 64 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں غیر قانونی مقیم 48 تارکین وطن، 3 منشات فروش، 5 غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں اور 8 پولیس کو نہایت مطلوب افراد شامل ہیں، جن سے اسلحہ، گولیاں، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف اورنگی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ادھر سندھ رینجرز اور پولیس نے مچھر کالونی سے 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم اسد افغانی کو آلہ قتل 9 ایم ایم پستول و گولیوں سمیت گرفتار کرلیا، 10 دسمبر 2022 کو نیو کراچی گبول ٹاون ندی کے علاقے میں 3 بھائیوں نذر، خیال اور سعید کو کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ گبول ٹاون میں درج ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں میلاد افغانی، صادق افغانی اور یاسین آنکا کے ساتھ ملکر تینوں بھائیوں کو منشیات کے اڈے کے تنازع پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔