کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی پنک پیپلز بس سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں اور ڈرائیونگ سیٹ سے سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
حکومت سندھ کی جانب سے آج خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا گیا، جس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے ہمراہ خواتین نے کیا جبکہ اس بس کو شرمیلا فاروقی نے چلایا۔
