Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
7ماہ میں ملکی برآمدات میں 7.16فیصد کمی | زرائع نیوز

7ماہ میں ملکی برآمدات میں 7.16فیصد کمی

کراچی : مالی سال کے پہلے7ماہ کے تجارتی اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.16فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 7 ماہ کے عرصے میں ملکی برآمدات7.16 فیصد کمی سے16 ارب46 کروڑ ڈالرز رہیں۔رپورٹ کے مطابق دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات4.31فیصد کمی سے2 ارب21کروڑ ڈالرز رہیں۔ جنوری2022کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں15.42 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم22.53 فیصد کمی سے 36ارب 10کروڑ ڈالرز رہا۔دوسری جانب پہلے7ماہ میں تجارتی خسارے میں32فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 19ارب 63 کروڑڈالرز پر آگیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم28 ارب85کروڑ ڈالرز تھا۔