کراچی: ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے دوسرے ماہی گیر کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔
کورنگی ابراہیم حیدری سمندرمیں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی تھی جسکے نتیجے میں 3 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔
تیسرے ماہی گیرکی تلاش کے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جن دو ماہیگیروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں ان کی شناخت 22 سالہ بلال ولد محمد اور 22 سالہ زاہد ولد سیلمان کے نام سے ہوئی ہے۔
18 سالہ غلام نبی ولد شفیع کی تلاش جاری ہے۔
