لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام نامور ادیب اور دانشور مستنصر حسین تارڑ کے پنجابی ناول ’’میں بھناں دلی دے کنگرے‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی صدارت معروف دانشور مشتاق صوفی نے کی۔
تقریب میں دانشوروں، ادیبوں اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ مستنصر حسین تارڑ اور میرا تعلق گجرات سے ہے۔
ایک بار میں نے انھیں پنجابی میں لکھنے کا کہا تو کہنے لگے ’’تُوں پنجابی دی پھپھی لگدی ایں‘‘ یہ ناول لکھ کر انھوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پنجابی کے ’’چاچا لگتے ہیں‘‘ یعنی بہت بڑے لکھاری ہیں۔
