کراچی : دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب کالعدم قوم پرست تنظیم کے ایک سرگرم رکن کو ملیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق گرفتار ملزم حنیف عرف بلو بادشاہ کا نام سندھ پولیس کی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک میں صفحہ نمبر 106 پر ہے۔
گرفتار دہشت گرد حنیف کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث ہے۔
