Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’ اپنے باغ کا پھول شاہین کے نکاح میں دے دیا‘‘ شاہد آفریدی کا جذباتی ٹوئٹ | زرائع نیوز

’’ اپنے باغ کا پھول شاہین کے نکاح میں دے دیا‘‘ شاہد آفریدی کا جذباتی ٹوئٹ

کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی اپنی بیٹی انشا آفریدی کے نکاح پرجذباتی ہوگئے۔ خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی۔ دونوں کو اس موقع پر مبارک باد دیتا ہوں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول اوررحمت ہوتی ہیں۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ہنستی ہے، خواب دیکھتی ہے اور پورے دل سے آپ سے محبت کرتی ہے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر دلہا شاہین آفریدی اور دلہن انشا آفریدی کی تصویر بھی شیئر کی ۔

صدر عارف علوی کی جانب سے بھی شاہد آفریدی کو بیٹی انشا کے شاہین کے ساتھ نکاح کی مبارکباد دی گئی۔صدر عارف علوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی آپ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح کی بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ دونوں مرتے دم کت طویل اور خوشحال ازدواجی زندگی گزاریں، آمین۔

شاہد آفریدی نے صدر عارف علوی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ صدر صاحب۔