لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے۔
عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہے ’’میں آپ کو بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے بیٹا عطاء کیا ہے انھیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔
AOA am very happy to announce &share with you all that by the Grace of Allah…Allah has blessed me with a baby boy.keep him in ur prayers. pic.twitter.com/z67hGjWMjv
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) May 13, 2017
واضح رہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کی شادی اپریل 2014 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادرکی صاحبزادی نورآمنہ کے ساتھ ہوئی تھی جس میں قریبی عزیزوں، رشتہ داروں اور کرکٹرز نے شرکت کی اور جنوری 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،
اس کا اعلان بھی انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں ایک بچی کی شکل میں خوبصورت تحفہ دیا ہے۔
