Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملالہ کے شوہر عصر ملک کا ٹوئٹر صارفین سے سوال | زرائع نیوز

ملالہ کے شوہر عصر ملک کا ٹوئٹر صارفین سے سوال

اسلام آباد : ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے سوشل میڈیا صارفین سے ایک اہم سوال پوچھ لیا۔ ملالہ یوسف زئی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مجھے صوفے پر موزے ملے تو میں نے عصر ملک سے پوچھا کہ یہ موزے ان کے ہیں تو اُنہوں نے جواب دیا کہ موزے گندے ہیں، آپ اِنہیں دور لے جا کر رکھ دیں، اس لیے میں نے وہ موزے اُٹھا کر کوڑے دان میں ڈال دیے۔

عصر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے اس ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ایک پول کروا لیا۔اُنہوں نے اس پول میں سوال کیا کہ اگر کوئی کہے کہ صوفے پر موجود موزے گندے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟۔

پول پر ابھی تک 6 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا ووٹ دیا ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق زیادہ تر صارفین نے ملالہ یوسف زئی کی رائے سے اتفاق کیا ہے