Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کلبھوشن کیس:‌ عالمی عدالت میں‌ پاکستان سے بڑی غلطی ہوگئی | زرائع نیوز

کلبھوشن کیس:‌ عالمی عدالت میں‌ پاکستان سے بڑی غلطی ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹربابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت کے پینل میں بھارتی جج کی شمولیت پراعتراض نہ کرکے غلطی کی ہے،دو ممالک کے درمیان مقدمہ میں صرف ایک ہی سماعت ہوئی اتنی عجلت میں عام مقدمہ بھی نہیں چلتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے مقدمہ میں10مئی کو عالمی عدالت سے نوٹس جاری ہوا اور اسی روز وزارت خارجہ میں وصول کیا گیا آئی سی جے کے پینل پر بھارتی جج ہے، پاکستان احتجاج کرکے اپنا جج ایڈباک پر لگا سکتا ہے.

سوال ہے کہ جج کیوں نہیں لگایا گیا؟ ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن مقدمہ دو ممالک کے درمیاں ہے اس میں بہت سے کنونشن اور عالمی قوانین پر بحث ہونی تھی لیکن مقدمہ شروع ہوتے ہی فیصلے پر چلا گیا گیا اتنی جلدی میں عام مقدمہ کی سماعت بھی نہیں ہوتی۔