لاہور ; تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، انہیں غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔
ایک انٹرویو کے دوران شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کسی بھی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹا کر جمہوریت کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔ہم سمجھتے تھے کہ جو نواز شریف پر بیتی ہے اس کے بعد وہ سبق سیکھیں گے اور ایک نیا رویہ اپنائیں گے۔
شاہ محمود قریشی سے سوال کیا گیا کہ کیا نوازشریف کے ساتھ غلط ہوا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ، بالکل۔کسی کو بھی غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا تو کوئی جمہوری ذہن اس کو درست نہیں کہے گا۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو آپ ماورائے آئین طریقے سے ہٹائیں گے، اس سے آپ جمہوری کی خدمت نہیں کر رہے۔
