Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ؛اموات 17 ہزار سے بڑھ گئی | زرائع نیوز

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ؛اموات 17 ہزار سے بڑھ گئی

انقرہ : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، امدادی کارکنوں اور ٹیموں نے ملبے تلے سے نعشوں کو نکالنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ سےاموات کی تعداد 17500 سے بڑھ گئی ہے۔دونوں ممالک میں زلزلے سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔

ترکیہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے جنوب مشرق میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 12873 ہوگئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 63000 تک پہنچ گئی ہے۔ پناہ گاہوں اور ہسپتالوں میں رش لگ گیا ہے۔ دریں اثنا ترکیہ فوج کے طیاروں نے عدنہ اور ملاتیا سے متعدد زخمیوں کو استنبول منتقل کیا۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے مطابق شمال مغربی شام میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3200 تک پہنچ گئی۔

دریں اثنا بہت سی مقامی تنظیموں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ خاص طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد کے لیے کسی بڑے میکانزم اور جدید تکنیکی ذرائع کی عدم موجودگی میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔