Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکا سے آئی فیملی کو جعلی اہلکاروں نے لیاقت آباد میں لوٹ لیا | زرائع نیوز

امریکا سے آئی فیملی کو جعلی اہلکاروں نے لیاقت آباد میں لوٹ لیا

کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں امریکا سے آئی ہوئی فیملی کو جعلی پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے بہانے لوٹ لیا۔

امریکا سے آنے والے فضل کریم نے بتایا کہ میں کار سوار ڈاکوؤں نے چیکنگ کے بہانے اہلیہ کا پرس چھین کر فرار ہوگئے ، ڈاکوؤں نے خود کو سرکاری افسران ظاہر کر کے روکا تھا ، چھینے جانے والے پرس میں امریکی ڈالرز ، پاکستانی کرنسی اور طلائی زیورات موجود تھے ، لٹنے والے میاں بیوی بین الاقوامی دینی درسگاہ جامع بنوری عالمیہ شعبہ بیرون ملک کی دستار بندی کی تقریب میں آئے تھے جس میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے ترجمان جامع بنوریہ سائٹ کے مطابق جامع بنوریہ میں منعقدہ تقریب میں سند فراغت پانے والے 73 غیر ملکی طلبہ کو دستار فضیلت بھی دی جائیگی اور اسی حوالے سے تقریب میں شرکت کے لیے امریکا سے آنے والے والدین کو غریب آباد کے قریب کار سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کا مقدمہ 63 سال 2023 لیاقت آباد تھانے میں جامعہ بنوریہ کے ڈرائیور عبدالمجید کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ جمعرات کی رات ایک بجے قطر ائیرلائن کے ذریعے امریکا سے جامع بنوریہ سائٹ کے مہمان فضل کریم اور انکی اہلیہ کراچی ایئر پورٹ پہنچے تھے جنھیں لینے کے لیے وہ اور ان کا بیٹا احمد علی مدرسے کی گاڑی لیکر ایئر پورٹ گئے جہاں سے مہانوں کو لیکر جامع بنوریہ سائٹ جارہے تھے کہ رات چار بجے کے قریب سرشاہ سلیمان روڈ بندھانی کالونی فرنیچر مارکیٹ پہنچے تو عقب سے ایک کار ٹویوٹا کرولا جس میں 2 افراد سوار تھے انھوں نے گاڑی کو سائیڈ دے کر روکا اور گاڑی میں بیٹھے ہوئے مجھ سے کہا کہ لائسنس دکھاؤ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس گاڑی میں مشکوک لوگ سوار ہیں ہم سرکاری اہلکار ہیں آپ کی گاڑی کو چیک کرنا ہے کہاں سے آئے ہو اپنے پاسپورٹ چیک کراؤ۔

گاڑی میں بیٹھے ہوئے مہمان فضل کریم نے اپنی اہلیہ کا پرس جس میں ان دونوں کے پاسپورٹ اور 25 ہزار امریکی ڈالر اور اہلیہ کے مختلف اقسام کے طلائی زیورات جن کا وزن تقریباً 10 تولہ ، 20 ہزار پاکستانی کرنسی ، اہلیہ کا موبائل فون ، امریکی آئی ڈی کارڈز و ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کریڈٹ کارڈ پرس میں موجود تھے جبکہ ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی پاسپورٹ چیک کیے جنھیں انھوں ںے واپس کر دیئے اور پریس لیکر فرار ہوگئے۔

مدعی کے مطابق امریکا سے آنے والے فضل کریم ان کی اہلیہ اور بیٹے کو 16 فروری کو واپس امریکا جانا ہے جس کی وجہ سے میں خود اس واقعہ کی رپورٹ درج کرا رہا ہوں ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔