Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کی منظوری | زرائع نیوز

بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کی منظوری

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کی منظوری دی گئی، بڑے صارفین پر ایک روپے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری،اضافی چارج کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کی منظوری دی گئی۔
یہ رقم مارچ سے جون 2023 تک 6 ماہ میں وصول کی جائے گی۔ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو استثنا حاصل ہوگا۔

نجی شعبے کے زرعی صارفین کو استثنا حاصل ہوگا۔ بڑے صارفین پر ایک روپے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اضافی چارج کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔