Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور علمایونیورسٹی کے مابین معاہدہ | زرائع نیوز

سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور علمایونیورسٹی کے مابین معاہدہ

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کےوائس چانسلرڈاکٹر مجیب صحرائی اور علمایونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمنصورالظفرداؤد نےتقریب میں ایم او یو پردستخط کیے۔

دونوں وائس چانسلرز نےتعلیم اور تربیت کےمتعددشعبوں میں مشترکہ طور پرکام کرنے پراتفاق کیا جس میں مشترکہ قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کاانعقاد،فیکلٹی اورطلبہ کےتبادلےاورطلبہ کے لیےمشترکہ مختصرکورسزشروع کرناشامل ہیں۔

انہوں نےکہاکہ کورس کےشرکاء کو دونوں یونیورسٹیوں کےدستخطوں کے ساتھ ایک سرٹیفکیٹ دیاجائے گا۔ڈاکٹرمجیب صحرائی نےتقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرکےتعلیمی اداروں میں موجودخلاکو پرکرناہے،ہم تنہائی میں کام نہیں کرسکتے لیکن ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکےاچھےنتائج پیداکر سکتے ہیں، یہ نوجوان نسل کے فائدے کے لیے سرکاری اور نجی وسائل کو مشترکہ طور پر استعمال کرنےکاوقت ہے۔ ان کاخیال تھا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہےکہ ایم او یوز اصل مقصدکی تکمیل نہیں کرتے بلکہ رسمی سرگرمی بن چکے ہیں،اب ہمیں متفقہ نکات پر عمل کرناہوگا۔

ڈاکٹرصحرائی نےمشورہ دیاکہ ہمیں مشترکہ کام کاآغاز نچلی سطح سےکرناچاہیے،چھوٹےکاموں کو پہلےکرناچاہیےپھربڑے منصوبوں کی طرف جاناچاہیے۔