Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بجلی اور گیس مہنگی ، کاروبار تباہ، صنعتیں بند ہونے کے خدشات ! | زرائع نیوز

بجلی اور گیس مہنگی ، کاروبار تباہ، صنعتیں بند ہونے کے خدشات !

کراچی ،لاہور :بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی منظور ی پر تاجروں اور صنعتکاروں کا اظہار تشویش کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اس طرح کاروبار تباہ اور باقی ماندہ صنعتیں بھی بند ہوجائیں گی۔

چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پر وفاقی کابینہ کی طرف سے اگلے ماہ سے برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے خاتمہ کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبہ کیلئے تباہ کن ہوگا ،سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ظالمانہ فیصلہ ہے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم کیا جائے اورمہنگے فرنس آئل کی بجائے تمام پاور پلانٹ گیس پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار ی لاگت کم ہوسکے ۔مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم، سستی اور متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی پلاننگ کی جائے ۔