کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں بڑھتی مہنگائی کو لیکر اضطراب پایا جارہا، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی بنائے، حکومتی اخراجات کم کئے جائیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اثر براہ راست غریب پر پڑتا ہے، غریب کا گزارہ مشکل ہوگیا۔
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ کو اذیت ناک مہنگائی سے نجات دلائیں،۔
اراکین رابطہ کمیٹی نے اردو کو سرکاری زبان نافذ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اردو قومی زبان ہے، جس کی تشہیر سرکاری و نجی اداروں میں کی جائے، فیصلے احساس محرومی کا ازالہ ہوگا۔
