Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ایم کیوایم کااظہار تشویش،اردو کے نفاذ کے فیصلے کا خیرمقدم | زرائع نیوز

بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ایم کیوایم کااظہار تشویش،اردو کے نفاذ کے فیصلے کا خیرمقدم

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں بڑھتی مہنگائی کو لیکر اضطراب پایا جارہا، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی بنائے، حکومتی اخراجات کم کئے جائیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اثر براہ راست غریب پر پڑتا ہے، غریب کا گزارہ مشکل ہوگیا۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ کو اذیت ناک مہنگائی سے نجات دلائیں،۔

اراکین رابطہ کمیٹی نے اردو کو سرکاری زبان نافذ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اردو قومی زبان ہے، جس کی تشہیر سرکاری و نجی اداروں میں کی جائے، فیصلے احساس محرومی کا ازالہ ہوگا۔