Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جماعت اسلامی نے بھی ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا | زرائع نیوز

جماعت اسلامی نے بھی ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

کراچی : مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اور الیکشن سیل کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب بلاشبہ آئینی ضرورت ہے مگر پی ٹی آئی کا اس حوالے سے رویہ آئین کا مذاق بن گیا ہے اور موجودہ نازک ملکی حالات کے پیش نظر پوری ملک میں ایک ساتھ اور ایک ہی دن میں انتخابات کا انعقاد قومی مفاد میں ہوگا،اس لئے جما عت اسلامی نے ان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،سونامی کی تباہی کے بعد پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے مہنگائی کی تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں، پٹرول قیمتوں میں اضافہ سمیت 170 ارب کے منی بجٹ سے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 27 فروری کو اسلام آباد کنونشن سنٹر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواران کا کنوشن منعقد کرکے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ قوم نے تمام نظام و پارٹیوں کو آزما لیا ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی عوام کے مسائل کا حل ہے جماعت اسلامی کے پاس مخلص قیادت اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کا ویڑن بھی ہے۔ اس لیے پرامن خوشحال و اسلامی پاکستان کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں میڈیا سیل سندھ کے دورے کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی ، علامہ حزب اللہ جکھرو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے قومی خزانہ کے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود مردم شماری کو متنازعہ بنایا جاتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کو ختم کیا جانا چاہئے حالانکہ نادرا کے پاس مردم شماری کے لیے مطلوب تمام ڈیٹا موجود ہے اس کام کے لیے اس کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا تھا۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوام کا جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار تبدیلی کی نوید ہے ماضی میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان نے ڈلیور کیا ہے شہر کی تعمیر و ترقی میں ان کا کام و کرادر کی پوری قوم معترف ہے۔

حافظ نعیم الرحمان بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی آواز بنے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔