کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد شارع فیصل میٹروپول سے نرسرسی تک اور اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں۔
دہشت گردحملے کے بعد شاہراہ فیصل اور نرسری کے مقام پر لنک روڈ بند کردیا گیا جبکہ دیگر اطراف کی سڑکیں بھی بند کردی گئیں۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی جبکہ ٹریفک کومتبادل مقامات کی طرف موڑدیا گیا۔
