کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی ضمانت میں توثیق کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرودس شمیم نقوی نے ضمانت میں توثیق کردی۔
فردوس شمیم نقوی اس سے قبل عبوری ضمانت پر تھے۔ فرودس شمیم نقوی کیخلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ واقعہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے دوران رونما ہوا تھا۔
