کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف علی خان کی گزشتہ شب گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سی او سی رکن آصف علی خان کو ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کاکہناتھاکہ ان سے متعلق معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں جبکہ آصف علی خان قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں امیدوار بھی ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ اور اعلی حکام مطالبہ کیا ہے کہ آصف علی خان کی رہائی کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
