Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی, راکھی ساونت | زرائع نیوز

عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی, راکھی ساونت

ممبئی : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھنے کی تلقین کی ہے۔ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔

انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ میں کہتی تھی کہ آپ مسلمان ہو آپ مجھے اسلام میں لائے ہو، میں عادل کو نماز کیلئے کھینچ کر لاتی تھی اور بولتی تھی نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لےگا۔راکھی نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا، میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ جو دُکھی ہیں وہ تہجد کی نماز بھی پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔انہوں نے مزیدکہا کہ عادل کی وجہ سے میں نے اسلام کو قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔