نہ
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے مرکزی عہدیدار اور ضمنی الیکشن میں متحدہ کے امیدوار آصف خان کی گرفتاری پر ذومعنی پیغام جاری کردیا۔
واضح رہے کہ آصف علی خان کو تین روز قبل گلشن اقبال سے نامعلوم افراد نیلی رنگ کی ویگو میں ساتھ لے کر گئے ہیں، جس کے بعد سے اب تک انکا کچھ معلوم نہیں ہے۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی سی او سی ممبر آصف علی خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم کے مرکزی عہدیدار اور ضمنی الیکشن امیدوار گرفتار، تصدیق ہوگئی
ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور شعبہ لیگل ایڈ کے ذمہ دار ایڈوکیٹ سلمان مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ آصف علی خان کو گلشن اقبال پولیس نے اٹھا کر حراست میں رکھا ہوا ہے اور اب تک عدالت میں پیش نہیں کیا۔
اس سے قبل عامر خان نے گزشتہ روز آصف علی خان کی گرفتاری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘سی او سی ممبر آصف علی خان بھائی دو روز قبل لاپتہ کردیئے گئےہیں انکا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ 2011 میں میرے ساتھ ایم کیو ایم میں واپس آئے تھے’۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آصف علی خان کو عامر خان کا دست راز مانا جاتا ہے، وہ مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ میں عامر خان کے ساتھ 2011 میں واپس آئے تھے۔
سی او سی ممبر آصف علی خان بھائی دو روز قبل لاپتہ کردیئے گئےہیں انکا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ 2011 میں میرے ساتھ ایم کیو ایم میں واپس آئے تھے۔
— Muhammad Amir Khan (@amirkhanMQMPk) February 19, 2023
اس کے بعد آصف علی خان دبئی سے کراچی منتقل ہوئے اور ایم کیو ایم کیلیے بہت متحرک کردار ادا کیا، عامر خان کے رابطہ کمیٹی میں آنے کے بعد انہیں اہم ذمہ داریاں ملیں جبکہ وہ مرکزی شعبے کے ذمہ دار بھی بنے۔
ایم کیو ایم کی COC کے رکن آصف خان تین دن سے لاپتہ ہیں ۔ انھیں گلشن اقبال سے پولیس نے گرفتار کیا لیکن اب تک عدالت میں پیش نہیں کیا۔ فوری طور پر آصف خان کو بازیاب کرایا جائے یا متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ @CM_Sindh @CMShehbaz @RanaSanaullahPK @MQMPKOfficial @HamidMirPAK pic.twitter.com/IvZrIsAazm
— Salman Mujahid (Ex-MNA) (@advsalman) February 19, 2023
آصف علی خان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک کسی۔ بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ان کو گلشن اقبال کے قریب سے اٹھائے جانے کی سی سیٹی وی فوٹیج ضرور سامنے آئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی سینٹرل اورگنائزیش کمیٹی کے رکن آصف علی خان کو گرفتا کرلیا گیا آصف علی خان کے 8 بجے حسن اسکوائر کے قریب گلشن اقبال ٹاؤن آفس سے گرفتار کیا گیا #K21 #Report #MQMPakistan #Coc #Member #Arrest #WajahatAliAbidi@MQMPKOfficial pic.twitter.com/mBLGPz1vbg
— Wajahat Ali Abidi (@AbidiFactors) February 17, 2023

