Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جنوری کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 21ماہ میں کم ترین رہا:اسٹیٹ بینک | زرائع نیوز

جنوری کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 21ماہ میں کم ترین رہا:اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2023 ءکا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 21 مہینوں میں کم ترین رہا۔مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2023 ءمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.20 کروڑ ڈالر رہا اور جنوری کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دسمبر کے مقابلے 4.80 کروڑ ڈالر کم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2023 کی درآمدات 3 ارب 92 کروڑ ڈالر اور برآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ رواں مالی سال درآمدات 21 فیصد کم ہوئی ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ 7 مہینوں کی برآمدات سوا فیصد کم ہوکر 16.42 ارب ڈالر رہیں جب کہ 7 مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کھاتوں کا خسارہ 20.44 ارب ڈالر رہا اور 7 مہینوں کی ترسیلات زر 16 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2022 ءسے جنوری 2023 ءتک تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر رہا۔