Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چیف الیکشن کمشنراپنی آئینی وقانونی ذمہ داری پوری کریں،حافظ نعیم | زرائع نیوز

چیف الیکشن کمشنراپنی آئینی وقانونی ذمہ داری پوری کریں،حافظ نعیم

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرہرقسم کے دباؤ سے آزاد ہوکراپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کریں،ملتوی شدہ 11 نشستوں کیلئے فوری طورپرانتخابی شیڈول جاری کیا جائے،وہ 6 نشستیں جن کے فارم 11 اور 12 ہمارے پاس موجود ہیں انکے درست نتائج کا فیصلہ 22 فروری کی سماعت میں لازمی کیا جائے،بلدیاتی انتخابی عمل کے تاحال مکمل نہ ہونے کے باعث ناصرف ایک آئینی و قانونی اورجمہوری عمل تعطل کا شکار ہے بلکہ عوامی مسائل اورمشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے اجتماع ارکان سے خطاب اورمختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا،اجتماع میں الیکشن سیل کے انچارج و نائب امیرکراچی راجہ عارف سلطان نے بلدیاتی انتخابی نتائج، جماعت اسلامی کی پوزیشن اورچھینی گئی نشستوں پرتفصیلی رپورٹ پیش کی۔

علاوہ ازیں نائب امیرکراچی ڈاکٹرواسع شاکرنے درس حدیث،اطہرعلی خان نے انفاق فی سبیل اللہ پر درس قرآن پیش کیا،اجتماع میں جماعت اسلامی کی ”حق دو کراچی تحریک“ کے اثرات و ثمرات اور بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی و پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑعوام کے جائزاورقانونی حقوق کے حصول اورشہرکے گھمبیرمسائل کے حل کی جدوجہد کررہی ہے،15 جنوری کو کراچی کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں اورجماعت اسلامی کا میئرچاہتے ہیں،جماعت اسلامی عوام کے اعتماد پر پورا اتریگی اورانہیں ہرگز مایوس نہیں کرے گی۔