اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے صدر عارف علوی کے خلاف موخذے کی تحریک پیش کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایک انٹرو یو میںانہو ں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے غیرآئینی اقدام کیا اور خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن آئینی تقاضا ہے، صدر وزیراعظم کی رائے کا پابند ہے، صدر کا ہر عمل وزیراعظم کی مشاورت سے جڑا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے غیرآئینی اقدام کیا اور خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کیا، صدرمملکت کو اپنی نہیں توآفس کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے غیرقانونی اورغیرآئینی حرکت کی، اس سے قبل بھی آرمی چیف تقرری پرفائل لےکر لاہور بھاگ گیا تھا، لاہور جاکر عمران خان سے مشاورت کی وہ عمل اس آفس کےشایان شان نہیں تھا، صدر مملکت کا یہ عمل بھی انتہائی قابل افسوس ہے۔
