Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہباز شریف نے چئیرمین نیب کا استعفیٰ منظور کر لیا | زرائع نیوز

شہباز شریف نے چئیرمین نیب کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین نیب کا استعفیٰ منظور کر لیا۔چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیاتھا اس بات کی باضابطہ تصدیق بھی ہوگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب آج اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوئے۔ گذشتہ کئی روز سے چئیرمین نیب کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھی۔ یہ بھی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آفتاب سلطان پر کچھ کیسز کے حوالے سے دباؤ تھا۔

آفتاب سلطان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ چئیرمین نیب کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور گریڈ 22 کے آفیسر ہیں۔آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے 25 جولائی 2022 کو عہدہ سنبھالا تھا۔