Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان وسعودی عرب کا " روڈ ٹو مکہ" کو جلدحتمی شکل دینے پر اتفاق | زرائع نیوز

پاکستان وسعودی عرب کا ” روڈ ٹو مکہ” کو جلدحتمی شکل دینے پر اتفاق

لاہور : پاکستان اور سعودی عرب نے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا، پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان ترین امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا، اس حوالے سے وزارت داخلہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سفارتخانے میں رانا ثناءاللہ کا استقبال کیا، اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ کے معاہدے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، دونوں ممالک میں معاہدے کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل طور پر فعال کرنے پر اتفاق ہوا، پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان اور بلا روک ٹوک ایمیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، منصوبے کا جلد بڑے شہروں سے آغاز کیا جائے گا اور سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے ملاقات میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، اس کے جواب میں سعودی سفیر نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔