Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دسویں بازل شہید تائی کوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد | زرائع نیوز

دسویں بازل شہید تائی کوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے صحت مند معاشرہ ہی اپنی قوم کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ آج کے پر آشوب دور میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہاہت اہمیت کی حامل ہیں۔

وہ گلستان اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں دسویں بازل شہید تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر شہید بازل صدیقی کے والد اور بیورو چیف جیو ٹی وی کراچی فہیم صدیقی، سینیٹر عبد الحسیب خان، ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم عبد الوسیم خان، سابق چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی موجود تھے۔

گرینڈ ماسٹر ایم نجم خان، چیف آرگنائزر ماسٹر محمد صدیق اور کے وی ٹی سی کے عامر شہاب بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلسل دسویں مرتبہ اس ایونٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔

فہیم صدیقی نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والا ہر بچہ بازل ہے۔ انھوں نے ایونٹ کے منتظمین خاص طور پر ماسٹر محمد صدیق کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں ہونے والے مقابلوں میں گرلز کیٹگری میں محمد اسمعیل نینی تال والا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بوائز میں عارف گلاس وئیر والا اسکول نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مارا۔

جونیئر کیٹگری میں عثمان اللہ والا جونیئر کیمپس اور اسپیشل کیٹگری میں کے وی ٹی سی فاتح رہی۔ کلب کرکٹ کیٹگری میں یونیورسل ٹائیگرز تائی کوانڈو اکیڈمی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔