Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : جزوی ہڑتال , سڑکیں بند , احتجاج | زرائع نیوز

کراچی : جزوی ہڑتال , سڑکیں بند , احتجاج

کراچی : بڑھتی مہنگائی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد کراچی میں بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہے۔

مذہبی جماعت کی جانب سے بلدیہ قائم خانی کالونی سے اورنگی ٹاؤن جانے والی سڑک پر احتجاج کیا جا رہا ہے، احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بند کر دیا ہے۔

کراچی کے علاقے کھارادر، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا میں کہیں کہیں ہوٹل بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی کم نظر آ رہی ہے۔

کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی پر احتجاج
ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے احتجاج کیا، احتجاج کے باعث اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو کورنگی ڈھائی نمبر سے اطراف کی گلیوں سے متبادل راستہ فراہم کر دیا ہے۔

ادھر نواب شاہ میں چکرا بازار، مارکیٹ روڈ، سکرنڈ روڈ، قاضی احمد شہر میں بھی دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔